QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین خانپور قاضی یونٹ کی کابینہ کا اعلان

3 Mar 2012 09:23

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور سید مسیب رضا کے ہمراہ بستی کا دورہ کیا اور علاقے کی معزز شخصیات کو مجلس وحدت مسلمین کے منشور سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بستی خانپور قاضی ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور سید مسیب رضا کے ساتھ بستی کا دورہ کیا اور علاقے کی معزز شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کے منشور سے آگاہ کیا۔
 
جس کے مطابق ملک لیاقت حسین پہوڑ کو یونٹ کا سیکرٹری جنرل، سید مہدی حسین شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ملک نور حسین سیکرٹری رابطہ، علی رضا سیکرٹری شعبہ سیاسیات، دوست محمد پہوڑ سیکرٹری نشر و اشاعت، ملک محمد اکرم سیکرٹری میڈیا سیل، محمد الطاف حسین سیکرٹری مالیات، اعجاز حسین شاہ سیکرٹری تربیت، قیصر عباس سیکرٹری تعلیم، ملک شوکت حسین سیکرٹری فلاح و بہبود، محمد اکرم سیکرٹری شماریات، محمد اقبال سیکرٹری تنظیم سازی اور محمدحیات پہوڑ آفس سیکرٹری کی حیثیت سے منتخب کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 142427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142427/مجلس-وحدت-مسلمین-خانپور-قاضی-یونٹ-کی-کابینہ-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org