0
Saturday 3 Mar 2012 09:23

مجلس وحدت مسلمین خانپور قاضی یونٹ کی کابینہ کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین خانپور قاضی یونٹ کی کابینہ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بستی خانپور قاضی ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور سید مسیب رضا کے ساتھ بستی کا دورہ کیا اور علاقے کی معزز شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کے منشور سے آگاہ کیا۔
 
جس کے مطابق ملک لیاقت حسین پہوڑ کو یونٹ کا سیکرٹری جنرل، سید مہدی حسین شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ملک نور حسین سیکرٹری رابطہ، علی رضا سیکرٹری شعبہ سیاسیات، دوست محمد پہوڑ سیکرٹری نشر و اشاعت، ملک محمد اکرم سیکرٹری میڈیا سیل، محمد الطاف حسین سیکرٹری مالیات، اعجاز حسین شاہ سیکرٹری تربیت، قیصر عباس سیکرٹری تعلیم، ملک شوکت حسین سیکرٹری فلاح و بہبود، محمد اکرم سیکرٹری شماریات، محمد اقبال سیکرٹری تنظیم سازی اور محمدحیات پہوڑ آفس سیکرٹری کی حیثیت سے منتخب کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 142427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش