QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکہ، ڈی ایس پی زخمی

4 Mar 2012 23:40

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ڈی ايس پی کو ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈيرہ اسماعيل خان ميں ٹاؤن ہال چوک کے قریب نصب بم دھماکہ کے باعث ڈی ايس پی زخمی ہو گئے ہیں، پوليس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ کے بعد اس موقع پر فائرنگ بھی کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ڈی ايس پی کو ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور بم پہلے ہی نصب کیا گیا تھا، جبکہ زخمی ڈی ايس پی کو ضلعی اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ واقعہ کے بعد شہر میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ 14 جنوری کو ڈی پی او آفس کو دہشتگردوں نے حملہ کا نشانہ بنایا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 142901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142901/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-بم-دھماکہ-ڈی-ایس-پی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org