QR CodeQR Code

نواز شريف کو فوجی جرنيل کی خواہش پر سياست ميں لايا، چوہدری شجاعت

6 Mar 2012 00:59

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا کی کامیابی مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ فتح ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ اتحاد قائم رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف زیادہ باتیں نہ کھولیں، کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سیاست میں بند ذہن اور بند دروازے کے ساتھ نہیں رہا جاتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا چیمپئن بننے والے نواز شریف کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے چودہ سال نواز شریف کا ساتھ دیا اور فوجی جرنیل کے کہنے پر وہی نواز شریف کو سیاست میں لائے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کامل علی آغا کی کامیابی مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ فتح ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ اتحاد قائم رہے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 143263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143263/نواز-شريف-کو-فوجی-جرنيل-کی-خواہش-پر-سياست-ميں-لايا-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org