QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، کل منعقد ہونیوالی وحدت امت کانفرنس کی تیاریاں مکمل

10 Mar 2012 22:26

اسلام ٹائمز: کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف اہل تشیع اور اہل سنت علماء کرام، سیاسی و مذہبی شخصیات، ذاکرین اہل بیت ع اور بڑی تعداد میں عوام شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ، سانحہ کوہستان اور پارا چنار کے تناظر میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کل بروز اتوار کوٹلی امام حسین میں منعقد ہونے والی وحدت امت کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور خانوادہ شہداء کے زیر اہتمام شہید ملک غلام احمد کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف اہل تشیع اور اہل سنت علماء کرام، سیاسی و مذہبی شخصیات، ذاکرین اہل بیت ع اور بڑی تعداد میں عوام شرکت کرینگے، دن ۱۰ بجے شروع والی اس کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 144534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144534/ڈیرہ-اسماعیل-خان-کل-منعقد-ہونیوالی-وحدت-امت-کانفرنس-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org