0
Saturday 10 Mar 2012 22:26

ڈیرہ اسماعیل خان، کل منعقد ہونیوالی وحدت امت کانفرنس کی تیاریاں مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان، کل منعقد ہونیوالی وحدت امت کانفرنس کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ، سانحہ کوہستان اور پارا چنار کے تناظر میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کل بروز اتوار کوٹلی امام حسین میں منعقد ہونے والی وحدت امت کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور خانوادہ شہداء کے زیر اہتمام شہید ملک غلام احمد کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف اہل تشیع اور اہل سنت علماء کرام، سیاسی و مذہبی شخصیات، ذاکرین اہل بیت ع اور بڑی تعداد میں عوام شرکت کرینگے، دن ۱۰ بجے شروع والی اس کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 144534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش