QR CodeQR Code

ممبئی جیسے حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے،بھارتی آرمی چیف

5 Nov 2009 11:35

بھارتی آرمی چیف جنرل دیپک کپور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے دہشتگردوں کو فرار ہونے میں مدد دی۔تاہم ممبئی جیسے حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ نئی دہلی میں دفاعی امور کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہلی


نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف جنرل دیپک کپور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے دہشتگردوں کو فرار ہونے میں مدد دی۔تاہم ممبئی جیسے حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ نئی دہلی میں دفاعی امور کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہلی دھماکے،ممبئی حملے سمیت پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فرار کی اجازت دی۔تاہم اب یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ ممبئی حملوں جیسی کوئی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔جنرل دیپک کپور نے کہا کہ بھارت اب دہشتگردی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔اس لیے ملک بھر میں نگرانی اور معلومات کی فراہمی کیساتھ سکیورٹی کے جدید ذرائع کو فوری طور پر بروئے کار لانا ہو گا۔بھارتی وزارت داخلہ نے چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ہونے والے ممبئی حملوں کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 14476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14476/ممبئی-جیسے-حملے-اب-برداشت-نہیں-کیے-جائیں-گے-بھارتی-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org