0
Thursday 5 Nov 2009 11:35

ممبئی جیسے حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے،بھارتی آرمی چیف

ممبئی جیسے حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے،بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف جنرل دیپک کپور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے دہشتگردوں کو فرار ہونے میں مدد دی۔تاہم ممبئی جیسے حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ نئی دہلی میں دفاعی امور کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہلی دھماکے،ممبئی حملے سمیت پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فرار کی اجازت دی۔تاہم اب یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ ممبئی حملوں جیسی کوئی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔جنرل دیپک کپور نے کہا کہ بھارت اب دہشتگردی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔اس لیے ملک بھر میں نگرانی اور معلومات کی فراہمی کیساتھ سکیورٹی کے جدید ذرائع کو فوری طور پر بروئے کار لانا ہو گا۔بھارتی وزارت داخلہ نے چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ہونے والے ممبئی حملوں کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 14476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش