QR CodeQR Code

پشاور سے پاراچنار جانے والی کوچ پر حملہ، 2 افراد شہید، 18 زخمی

12 Mar 2012 14:00

اسلام ٹائمز:سيکيورٹي ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے پاراچنار جا رہي تھي جب اس پر ريموٹ کنٹرول بم حملہ کيا گيا۔


اسلام ٹائمز۔ صدہ کے قريب پيرقيوم ميں مسافر کوچ پر ريموٹ کنٹرول بم حملہ کيا گيا جس کے نتيجے ميں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 خواتين اور 4 بچوں سميت 18 افراد زخمي ہو گئے۔ دھماکے کے نتيجے ميں گاڑي کو شديد نقصان پہنچا ہے۔ سيکيورٹي ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے پاراچنار جا رہي تھي جب اس پر ريموٹ کنٹرول بم حملہ کيا گيا۔ پوليٹيکل انتظاميہ اور سيکيورٹي فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرليا ہے اور سرچ آپريشن جاری ہے۔ 

زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کھلنے کے بعد یہ مسلسل گیارواں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہے۔ طوری بنگش قبائل نے اس سانحے کو حکام کی لاپرواہی اور غفلت سے تعبیر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 145032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145032/پشاور-سے-پاراچنار-جانے-والی-کوچ-پر-حملہ-2-افراد-شہید-18-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org