0
Monday 12 Mar 2012 14:00

پشاور سے پاراچنار جانے والی کوچ پر حملہ، 2 افراد شہید، 18 زخمی

پشاور سے پاراچنار جانے والی کوچ پر حملہ، 2 افراد شہید، 18 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صدہ کے قريب پيرقيوم ميں مسافر کوچ پر ريموٹ کنٹرول بم حملہ کيا گيا جس کے نتيجے ميں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 خواتين اور 4 بچوں سميت 18 افراد زخمي ہو گئے۔ دھماکے کے نتيجے ميں گاڑي کو شديد نقصان پہنچا ہے۔ سيکيورٹي ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے پاراچنار جا رہي تھي جب اس پر ريموٹ کنٹرول بم حملہ کيا گيا۔ پوليٹيکل انتظاميہ اور سيکيورٹي فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرليا ہے اور سرچ آپريشن جاری ہے۔ 

زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کھلنے کے بعد یہ مسلسل گیارواں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہے۔ طوری بنگش قبائل نے اس سانحے کو حکام کی لاپرواہی اور غفلت سے تعبیر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 145032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش