QR CodeQR Code

کالعدم تنظیمیں اسلحہ پھنیک دیں، پابندی اٹھا لیں گے، رحمن ملک

12 Mar 2012 19:08

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم کئی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن اگر وہ شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار پھینک دیں تو حکومت ان تنظیموں پر عائد پابندی اٹھا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے طالبان سمیت کالعدم اسلامی شدت پسند تنظیموں کو مذاکرات کی دعوت دیدی، ان کا کہنا ہے کہ اگر کالعدم تنظیمیں اسلحہ پھینک دیں تو ان کے خلاف عائد پابندی اٹھا لی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہم کئی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن اگر وہ شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار پھینک دیں تو حکومت ان تنظیموں پر عائد پابندی اٹھا سکتی ہے۔ واضع رہے کہ حکومت پاکستان نے امریکہ میں نائن الیون حملوں اور ممبئی حملے کے بعد سے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر طیبہ سمیت 30 کے قریب اسلامی تنظیموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 145114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145114/کالعدم-تنظیمیں-اسلحہ-پھنیک-دیں-پابندی-اٹھا-لیں-گے-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org