0
Monday 12 Mar 2012 19:08

کالعدم تنظیمیں اسلحہ پھنیک دیں، پابندی اٹھا لیں گے، رحمن ملک

کالعدم تنظیمیں اسلحہ پھنیک دیں، پابندی اٹھا لیں گے، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے طالبان سمیت کالعدم اسلامی شدت پسند تنظیموں کو مذاکرات کی دعوت دیدی، ان کا کہنا ہے کہ اگر کالعدم تنظیمیں اسلحہ پھینک دیں تو ان کے خلاف عائد پابندی اٹھا لی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہم کئی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن اگر وہ شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار پھینک دیں تو حکومت ان تنظیموں پر عائد پابندی اٹھا سکتی ہے۔ واضع رہے کہ حکومت پاکستان نے امریکہ میں نائن الیون حملوں اور ممبئی حملے کے بعد سے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر طیبہ سمیت 30 کے قریب اسلامی تنظیموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 145114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش