QR CodeQR Code

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

18 Mar 2012 23:47

اسلام ٹائمز: پولیس کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو کی شناخت کچھی رابط کمیٹی کے عہدیدار عبدالرشید کچھی اور زبیر کچھی سے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے عہدیدار سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، علاقہ میں کشیدگی کے باعث پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیا۔ 

آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آگرہ تاج کالونی میں گلی کے باہر بیٹھے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں یہ افراد دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو کی شناخت کچھی رابط کمیٹی کے عہدیدار عبدالرشید کچھی اور زبیر کچھی سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 146656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146656/کراچی-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-6-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org