QR CodeQR Code

امریکی وزیر دفاع حالیہ دورہ کابل کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے

19 Mar 2012 23:37

اسلام ٹائمز:حملہ لیون پنیٹا پر افغانستان میں قائم برطانیہ کے بیس کیمپ کے نزدیک ہوا، یہی وجہ ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ کے دوران پہلی دفعہ خطاب سننے والے امریکی فوجیوں سے رائفلیں لے لی گئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی وزیر دفاع اپنے حالیہ دورہ کابل کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے، باوثوق ذرائع کے مطابق لیون پنیٹا پر ٹر ک کے ذریعے حملے کی کوشش میں ٹرک میں آگ لگنے سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا، اس حملہ کی کوشش وزیر دفاع لیون پنیٹا پر افغانستان میں قائم برطانیہ کے بیس کیمپ کے نزدیک کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ کابل کے دوران پہلی دفعہ خطاب سننے والے امریکی فوجیوں سے رائفلیں لے لی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ عام روایت یہی دیکھی گئی ہے کہ جب بھی وزیر دفاع فوجیوں سے خطاب کرتے ہیں تو فوجی اپنی رائفلز اپنے ہاتھ ہی میں رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 146808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146808/امریکی-وزیر-دفاع-حالیہ-دورہ-کابل-کے-دوران-قاتلانہ-حملے-میں-بال-بچ-گئے-تھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org