QR CodeQR Code

امریکی سفیر کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

21 Mar 2012 03:52

اسلام ٹائمز: گورنر ہائوس پشاور میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی صورتحال کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیر کیمرون منٹر نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر سے ملاقات کی، کیمرون منٹر جن کے ہمراہ پشاور میں متعین امریکہ کی قونصل جنرل ڈاکٹر میری رچرڈز بھی موجود تھیں کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی، گورنر نے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر کو صوبے اور فاٹا میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور بعض ان چیدہ چیدہ عوامل پر روشنی ڈالی جو دہشتگردی جیسے المناک واقعات اور امن وامان کے مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 147182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147182/امریکی-سفیر-کی-گورنر-خیبر-پختونخوا-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org