0
Wednesday 21 Mar 2012 03:52

امریکی سفیر کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

امریکی سفیر کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیر کیمرون منٹر نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر سے ملاقات کی، کیمرون منٹر جن کے ہمراہ پشاور میں متعین امریکہ کی قونصل جنرل ڈاکٹر میری رچرڈز بھی موجود تھیں کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی، گورنر نے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر کو صوبے اور فاٹا میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور بعض ان چیدہ چیدہ عوامل پر روشنی ڈالی جو دہشتگردی جیسے المناک واقعات اور امن وامان کے مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 147182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش