QR CodeQR Code

امریکا افغان طالبان سے مذاکرات کا خواہشمند

23 Mar 2012 00:12

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو اس وقت بریک لگ گئی جب امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ افغان شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ افغانستان میں موجود طالبان سے مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دفاعی تعلقات پر گفتگو رواں سال مئی میں مکمل ہو جائے گی، اب یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اس آفر کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو اس وقت بریک لگ گئی جب امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ افغان شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 147550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147550/امریکا-افغان-طالبان-سے-مذاکرات-کا-خواہشمند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org