QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر خودکش حملہ، 13شدت پسند ہلاک

24 Mar 2012 04:25

اسلام ٹائمز: تیراہ کے علاقہ سنڈال پال میں کالعدم تنظیم کے مرکز کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، تحریک طالبان نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر خودکش حملہ میں 13 شدت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق تیراہ کے دور افتادہ علاقہ سنڈال پال میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر اسلام کے 13 شدت پسند موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ تین شدید زخمی ہوئے، مرنے والوں میں تین افراد کی لاشیں سوخ جبکہ آٹھ لاشیں شاڈل پہنچا دی گئی ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 147788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147788/خیبر-ایجنسی-کالعدم-لشکر-اسلام-کے-مرکز-پر-خودکش-حملہ-13شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org