QR CodeQR Code

ملیر بار کے سابق صدر کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں، الطاف حسین

25 Mar 2012 00:16

اسلام ٹائمز: لندن سے اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سے مطالبہ کیا دہشتگردوں کے ہاتھوں ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے صاحبزادے کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے علی رضا کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ لندن سے اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سے مطالبہ کیا دہشتگردوں کے ہاتھوں ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے صاحبزادے کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا جائے، سفاک دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے۔ انہوں نے وکلاء برادری اور مقتولین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 147934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147934/ملیر-بار-کے-سابق-صدر-قاتل-فوری-گرفتار-کئے-جائیں-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org