0
Sunday 25 Mar 2012 00:16

ملیر بار کے سابق صدر کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں، الطاف حسین

ملیر بار کے سابق صدر کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے علی رضا کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ لندن سے اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سے مطالبہ کیا دہشتگردوں کے ہاتھوں ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے صاحبزادے کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا جائے، سفاک دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے۔ انہوں نے وکلاء برادری اور مقتولین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 147934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش