QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، بم کی تیاری کے دوران دھماکہ، 8 دہشتگرد ہلاک

25 Mar 2012 03:33

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ اکاخیل میں بم کی تیاری کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے اہم شدت پسند کمانڈر سمیت آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، پولیٹیکل حکام کے مطابق ہفتے کے روز باڑہ اکاخیل کے نواحی علاقہ گوڈ ملنگ میں دہشتگرد خفیہ مقام پر تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے بم بنا رہے تھے کہ اس دوران بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 147958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147958/خیبر-ایجنسی-بم-کی-تیاری-کے-دوران-دھماکہ-8-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org