0
Sunday 25 Mar 2012 03:33

خیبر ایجنسی، بم کی تیاری کے دوران دھماکہ، 8 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی، بم کی تیاری کے دوران دھماکہ، 8 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ اکاخیل میں بم کی تیاری کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے اہم شدت پسند کمانڈر سمیت آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، پولیٹیکل حکام کے مطابق ہفتے کے روز باڑہ اکاخیل کے نواحی علاقہ گوڈ ملنگ میں دہشتگرد خفیہ مقام پر تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے بم بنا رہے تھے کہ اس دوران بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 147958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش