QR CodeQR Code

ایٹمی معاملے پر مذاکرات اور تعاون چاہتے ہیں،احمد ی نژاد

10 Nov 2009 14:08

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی معاملے پر مذاکرات اور تعاون کا خواہاں ہے،تہران نے مزید تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے ریسرچ ری ایکٹرز کے لئے اعلی سطح کے افزودہ یورینیم خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ایرانی صدر نے یہ بات استنبول میں او آئی سی


استنبول:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی معاملے پر مذاکرات اور تعاون کا خواہاں ہے،تہران نے مزید تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے ریسرچ ری ایکٹرز کے لئے اعلی سطح کے افزودہ یورینیم خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ایرانی صدر نے یہ بات استنبول میں او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادیات کو تجارتی تعاون کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر احمد نژاد نے کہا کہ مغرب کا ایران کے ایٹمی معاملے پر موقف سیاسی ہے یہ قانونی یا تکنیکی نہیں ہے۔ایٹمی معاملے کا واحد راستہ ایران کے ساتھ تعاون اور مذاکرات ہیں ہم نے مغرب کو تجویز پیش کی ہے ہم تعاون اور مذاکرات کے خواہاں ہیں ،محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک نے ایران کے خلاف محاذ کھڑا کر رکھا ہے،کیونکہ وہ پوری دنیا پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں،پرامن ایٹمی توانائی کا استعمال ایران کا حق ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 14808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14808/ایٹمی-معاملے-پر-مذاکرات-اور-تعاون-چاہتے-ہیں-احمد-ی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org