0
Tuesday 10 Nov 2009 14:08

ایٹمی معاملے پر مذاکرات اور تعاون چاہتے ہیں،احمد ی نژاد

ایٹمی معاملے پر مذاکرات اور تعاون چاہتے ہیں،احمد ی نژاد
استنبول:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی معاملے پر مذاکرات اور تعاون کا خواہاں ہے،تہران نے مزید تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے ریسرچ ری ایکٹرز کے لئے اعلی سطح کے افزودہ یورینیم خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ایرانی صدر نے یہ بات استنبول میں او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادیات کو تجارتی تعاون کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر احمد نژاد نے کہا کہ مغرب کا ایران کے ایٹمی معاملے پر موقف سیاسی ہے یہ قانونی یا تکنیکی نہیں ہے۔ایٹمی معاملے کا واحد راستہ ایران کے ساتھ تعاون اور مذاکرات ہیں ہم نے مغرب کو تجویز پیش کی ہے ہم تعاون اور مذاکرات کے خواہاں ہیں ،محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک نے ایران کے خلاف محاذ کھڑا کر رکھا ہے،کیونکہ وہ پوری دنیا پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں،پرامن ایٹمی توانائی کا استعمال ایران کا حق ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 14808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش