QR CodeQR Code

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، نوجوان شہید

26 Mar 2012 21:31

اسلام ٹائمز: سبزل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں آج سہ پہر 3 بجے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سبزل روڈ نزد پود کلی چوک  پر دکان میں بیٹھے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جسکے نتیجے میں نوجوان اعجاز حسین ولد غلام حسین شہید اور علی اصغر ولد محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے علی اصغرکو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شہید ہونے والے اعجاز ولد غلام حسین کی نعش ہزارہ ٹاون کی امام بارگاہ ولی عصر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 148307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148307/کوئٹہ-میں-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org