QR CodeQR Code

لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ن لیگ ہے، راجہ ریاض

27 Mar 2012 00:19

اسلام ٹائمز: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں ایک منصوبہ بندی کے تحت مسلم لیگی رہنمائوں کی طرف سے مظاہروں کا اہتمام کرکے توڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی سازش کا الزام مسلم لیگ ن پر عائد کردیا، راجہ ریاض نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے لیکن بجلی کی کمی پر مسلم لیگ ن کی قیادت سیاست چمکا رہی ہے۔ راجہ ریاض نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں ایک منصوبہ بندی کے تحت مسلم لیگی رہنماوں کی طرف سے مظاہروں کا اہتمام کرکے توڑ پھوڑ کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہر بات میں صوبائیت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب میں مظاہروں کے دوران جتنی بھی املاک کو نقصان پہنچا ہے ان کے مقدمات شہباز شریف کے خلاف درج کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 148360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148360/لوڈ-شیڈنگ-کی-ذمہ-دار-ن-لیگ-ہے-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org