QR CodeQR Code

پاک امریکہ تعلقات کيلئے پارليمانی بحث کے ختم ہونے کا انتظار ہے، وکٹوریہ نولینڈ

29 Mar 2012 09:41

اسلام ٹائمز:امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا روزانہ کی بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاک امريکہ تعلقات ميں آنے والے تعطل کے لئے پارليمنٹ ميں جاری بحث کے نتائج کا انتظار کر رہے ہيں جس کے بعد ہی کوئی پيشرفت ممکن ہو سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امريکا نے کہا ہے کہ پاک امريکہ تعلقات کے حوالے سے جاری پاکستانی پارليمانی بحث کے ختم ہونے کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی نتائج کو مدنظر رکھ کوئی قدم اٹھايا جائے گا۔ امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوريہ نولينڈ سے روزانہ کی ہونيوالی بريفنگ ميں صحافی نے سوال کيا کہ کيا پاکستانی حکام سے ہونيوالی ملاقاتوں کے حوالے سے يہ اخذ کيا جاسکتا ہے کہ پاک امريکہ تعلقات کے بارے ميں بات چيت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور پاک امريکہ تعلقات ميں آنے والا تعطل ختم ہو گيا ہے۔ اس کے جواب ميں وکٹوريہ نولينڈ کا کہنا تھا کہ ہم پاک امريکہ تعلقات کے بارے ميں پاکستانی پارليمنٹ ميں جاری بحث کے نتائج کا انتظار کر رہے ہيں جس کے بعد ہی کوئی پيشرفت ممکن ہو سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 148885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148885/پاک-امریکہ-تعلقات-کيلئے-پارليمانی-بحث-کے-ختم-ہونے-کا-انتظار-ہے-وکٹوریہ-نولینڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org