QR CodeQR Code

ایٹمی پروگرام بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،احمدی نژاد

12 Nov 2009 09:31

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تاہم بین الاقوامی برادری کے خدشات دور کرنے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ایرانی ٹی وی کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کا قومی مفاد میں ہر قیمت پر تحفظ کیا


تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تاہم بین الاقوامی برادری کے خدشات دور کرنے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ایرانی ٹی وی کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کا قومی مفاد میں ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایٹمی پروگرام بند کرنے کا معاملہ اب قابل عمل نہیں رہا۔ایران نے عالمی برادری کے خدشات ختم کرنے کے لئے تعاون شروع کر دیا ہے۔ نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر ہو،سینٹری فیوجز کا مسئلہ یا یورینیم کی دوسرے ملک میں افزودگی، ایران ہر معاملے پر تعاون کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 14918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14918/ایٹمی-پروگرام-بند-کرنے-کا-سوال-ہی-پیدا-نہیں-ہوتا-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org