0
Thursday 12 Nov 2009 09:31

ایٹمی پروگرام بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،احمدی نژاد

ایٹمی پروگرام بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،احمدی نژاد
تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،تاہم بین الاقوامی برادری کے خدشات دور کرنے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ایرانی ٹی وی کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کا قومی مفاد میں ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایٹمی پروگرام بند کرنے کا معاملہ اب قابل عمل نہیں رہا۔ایران نے عالمی برادری کے خدشات ختم کرنے کے لئے تعاون شروع کر دیا ہے۔ نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر ہو،سینٹری فیوجز کا مسئلہ یا یورینیم کی دوسرے ملک میں افزودگی، ایران ہر معاملے پر تعاون کر رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 14918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش