QR CodeQR Code

تعلیم دشمنوں کی ایک اور کارروائی، چارسدہ میں سکول دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

31 Mar 2012 02:16

اسلام ٹائمز: ابراہیم زئی میں شدت پسندوں نے رات گئے پرائمری سکول نمبر 2 کو نشانہ بنایا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ سکول کے 2 کمرے اور برآمدہ تباہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں تعلیم دشمنوں نے دھماکہ خیز مواد سے پرائمری سکول تباہ کردیا، تاہم کوئی جانی نقصان میں ہوا۔ چارسدہ کے علاقے ابراہیم زئی میں شدت پسندوں نے رات گئے پرائمری سکول نمبر 2 کو نشانہ بنایا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ سکول کے 2 کمرے اور برآمدہ تباہ ہوگیا۔ شدت پسند تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 149241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149241/تعلیم-دشمنوں-کی-ایک-اور-کارروائی-چارسدہ-میں-سکول-دھماکہ-خیز-مواد-سے-اڑا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org