QR CodeQR Code

بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاويزات جلد پاکستان کے حوالے کرے گا، بھارتی ميڈيا

3 Apr 2012 15:17

اسلام ٹائمز:بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دی جانے والی 700 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں اجمل قصاب کا اعترافی بيان بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاويزات جلد پاکستان کے حوالے کرے گا۔ ميڈيا رپورٹس کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق يہ دستاويزات 700 صفحات پر مشتمل ہيں، جس ميں مارے جانے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹس بھی شامل ہيں۔ بھارتی ميڈيا کے مطابق دستاويزات ميں ممبئی حملے کی کيس ڈائری بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی جوڈيشل کمیشن نے دورہ بھارت کے دوران ان دستاويزات کا معائنہ بھی کيا تھا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دی جانے والی 700 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں اجمل قصاب کا اعترافی بيان بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 149927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149927/بھارت-ممبئی-حملوں-سے-متعلق-دستاويزات-جلد-پاکستان-کے-حوالے-کرے-گا-بھارتی-ميڈيا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org