0
Tuesday 3 Apr 2012 15:17

بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاويزات جلد پاکستان کے حوالے کرے گا، بھارتی ميڈيا

بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاويزات جلد پاکستان کے حوالے کرے گا، بھارتی ميڈيا

اسلام ٹائمز۔ بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاويزات جلد پاکستان کے حوالے کرے گا۔ ميڈيا رپورٹس کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق يہ دستاويزات 700 صفحات پر مشتمل ہيں، جس ميں مارے جانے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹس بھی شامل ہيں۔ بھارتی ميڈيا کے مطابق دستاويزات ميں ممبئی حملے کی کيس ڈائری بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی جوڈيشل کمیشن نے دورہ بھارت کے دوران ان دستاويزات کا معائنہ بھی کيا تھا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دی جانے والی 700 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں اجمل قصاب کا اعترافی بيان بھی شامل ہے۔

خبر کا کوڈ : 149927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش