QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

3 Apr 2012 21:23

اسلام ٹائمز: دکان میں بیٹھے ذاکر حسین بلتستانی اور علی اکبر بلتستانی پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں میکانگی روڈ پر ایک میڈیکل سٹور میں بیٹھے ذاکر حسین بلتستانی اور علی اکبر بلتستانی پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے، دونوں نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک مرتبہ پھر ہزارہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی ٹیکسی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ٹیکسی میں موجود باقی افراد محفوظ رہے۔


خبر کا کوڈ: 150161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150161/کوئٹہ-میں-ایک-مرتبہ-پھر-ٹارگٹ-کلنگ-2-افراد-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org