QR CodeQR Code

فرانس میں حجاب پہنے والوں کیلئے جگہ نہیں،نکولس سرکوزی

14 Nov 2009 12:14

فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے فرانس ایک سیکولر ملک ہے۔جہاں برقع پوش خواتین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی قومی شناخت کی حوالے سے سرکاری اہلکاروں،طلباء،والدین اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب میں صدر سرکوزی نے کہا کہ اس


پیرس:فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے فرانس ایک سیکولر ملک ہے۔جہاں برقع پوش خواتین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی قومی شناخت کی حوالے سے سرکاری اہلکاروں،طلباء،والدین اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب میں صدر سرکوزی نے کہا کہ اس وقت یہ بحث بہت ضروری ہے،کیونکہ ہماری قومی شناخت مٹ رہی ہے،فرانس ایسا ملک ہے،جہاں برقعے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی خواتین کو حجاب کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ   2004ء میں فرانس کے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو حجاب اوڑھنے یا مذہبی علامت کے طور پر کوئی بھی چیز رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔صدر سرکوزی نے گذشتہ جون میں کہا تھا کہ برقع کوئی مذہبی علامت نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کو نیچا دکھانے کی ایک سازش ہے اور اب انہوں نے واضح طور پر فرانس میں برقع کی مخالفت کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 15036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15036/فرانس-میں-حجاب-پہنے-والوں-کیلئے-جگہ-نہیں-نکولس-سرکوزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org