0
Saturday 14 Nov 2009 12:14

فرانس میں حجاب پہنے والوں کیلئے جگہ نہیں،نکولس سرکوزی

فرانس میں حجاب پہنے والوں کیلئے جگہ نہیں،نکولس سرکوزی
پیرس:فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے فرانس ایک سیکولر ملک ہے۔جہاں برقع پوش خواتین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی قومی شناخت کی حوالے سے سرکاری اہلکاروں،طلباء،والدین اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب میں صدر سرکوزی نے کہا کہ اس وقت یہ بحث بہت ضروری ہے،کیونکہ ہماری قومی شناخت مٹ رہی ہے،فرانس ایسا ملک ہے،جہاں برقعے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی خواتین کو حجاب کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ   2004ء میں فرانس کے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو حجاب اوڑھنے یا مذہبی علامت کے طور پر کوئی بھی چیز رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔صدر سرکوزی نے گذشتہ جون میں کہا تھا کہ برقع کوئی مذہبی علامت نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کو نیچا دکھانے کی ایک سازش ہے اور اب انہوں نے واضح طور پر فرانس میں برقع کی مخالفت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 15036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش