QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کی بحالی سے ملک کو نقصان ہو سکتا ہے، فضل الرحمان

7 Apr 2012 23:29

اسلام ٹائمز: صدر نے جے یو آئی ف کے سربراہ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے ملک کو نقصان ہو گا۔ یہ بات انہوں نے صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کریں۔ صدر نے مزید کہا کہ ان سے بعض خواتین نے جو رویہ اختیار کیا وہ غیر موزوں تھا اس پر ایکشن لیا جائیگا ۔اس موقعے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے سے پاکستان کو نقصان کا احتمال ہے ۔


خبر کا کوڈ: 151253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/151253/نیٹو-سپلائی-کی-بحالی-سے-ملک-کو-نقصان-ہو-سکتا-ہے-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org