QR CodeQR Code

امریکہ انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے محسن لیڈروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، جاوید ہاشمی

خبرگزاری نقلا عن وکالة الانباء الایرانیة ایسنا , 8 Apr 2012 21:55

اسلام ٹائمز: ملتان میں حافظ سعید سے اظہار یکجہتی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کا جرم اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں حافظ سعید سے اظہار یکجہتی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے محسن لیڈروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، حافظ سعید کا جرم اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ حافظ سعید کے ساتھ پوری پاکستانی قوم ہے، اگر ان پر کوئی آنچ آئی تو عالم اسلام پر حملہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی حافظ سعید اور حافظ عبدالرحمن مکی کیساتھ گزاری، یونیورسٹی کے زمانے ہم یونین کے رہنما تھے، حافظ سعید کو ہمیشہ ملک اور اسلام کیلئے مخلص پایا۔
 
جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر امریکہ نے حافظ سعید کا بال بھی بیکا کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم حافظ سعید بن جائے گی۔ حافظ سعید کے جانثاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہ حافظ سعید کی جماعت کے رفاہی کام پوری دنیا جانتی ہے، ایک شوشل ورکر کیسے دہشت گرد ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کا نام میری تجویز پررکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 151293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/151293/امریکہ-انڈیا-کو-خوش-کرنے-کیلئے-پاکستان-کے-محسن-لیڈروں-کیخلاف-سازشیں-کر-رہا-ہے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org