0
Sunday 8 Apr 2012 21:55

امریکہ انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے محسن لیڈروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، جاوید ہاشمی

امریکہ انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے محسن لیڈروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں حافظ سعید سے اظہار یکجہتی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے محسن لیڈروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، حافظ سعید کا جرم اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ حافظ سعید کے ساتھ پوری پاکستانی قوم ہے، اگر ان پر کوئی آنچ آئی تو عالم اسلام پر حملہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی حافظ سعید اور حافظ عبدالرحمن مکی کیساتھ گزاری، یونیورسٹی کے زمانے ہم یونین کے رہنما تھے، حافظ سعید کو ہمیشہ ملک اور اسلام کیلئے مخلص پایا۔
 
جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر امریکہ نے حافظ سعید کا بال بھی بیکا کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم حافظ سعید بن جائے گی۔ حافظ سعید کے جانثاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہ حافظ سعید کی جماعت کے رفاہی کام پوری دنیا جانتی ہے، ایک شوشل ورکر کیسے دہشت گرد ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کا نام میری تجویز پررکھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 151293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش