QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

17 Nov 2009 14:06

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور حریت پسندوں سے جھڑپ میں ایک افسر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اوپی تنوار تین فوجیوں کیساتھ سرحدی علاقے سامبا


سری نگر:بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور حریت پسندوں سے جھڑپ میں ایک افسر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اوپی تنوار تین فوجیوں کیساتھ سرحدی علاقے سامبا کے رامگڑھ سیکٹر میں پٹرولنگ پر تھے،جب ان کی جیپ مبینہ طور پر دراندازوں کو روکنے کیلئے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی موقع پر ہلاک ہو گئے۔دو زخمی فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں حریت پسندوں کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے۔






خبر کا کوڈ: 15252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15252/مقبوضہ-کشمیر-میں-اعلی-افسر-سمیت-3-بھارتی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org