0
Tuesday 17 Nov 2009 14:06

مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک
سری نگر:بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور حریت پسندوں سے جھڑپ میں ایک افسر سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اوپی تنوار تین فوجیوں کیساتھ سرحدی علاقے سامبا کے رامگڑھ سیکٹر میں پٹرولنگ پر تھے،جب ان کی جیپ مبینہ طور پر دراندازوں کو روکنے کیلئے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی موقع پر ہلاک ہو گئے۔دو زخمی فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں حریت پسندوں کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے۔





خبر کا کوڈ : 15252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش