QR CodeQR Code

اکو سربراہان کا ایران کے دارالحکومت تھران میں اجتماع

11 Mar 2009 12:02

اکو کا سربراہی اجلاس آج بدھ کو تہران میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت تہران پہنچ رہے۔ پاکستان کے صدرآصف زرداری


اکو کا سربراہی اجلاس آج بدھ کو تہران میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت تہران پہنچ رہے۔ پاکستان کے صدرآصف زرداری سمیت ترکی کے صدرعبداللہ گل، آذربائیجان کے صدرالہام علی اف اور افغانستان کے صدرحامد کرزئی و دیگر سربراہان تہران پہنچ چکے ہيں آذربائیجان کے صدرالہام علی اف نے کل تہران میں صدر مملکت جناب احمدی نژاد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات بھی زیر غور آئے ۔دونوں ملکوں کےسربراہوں نے اپنے اہم اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقے سے باہرکی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے صدرجناب احمدی نژاد اورآذربائیجان کے صدرالہام علی اف نے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعاون میں توسیع کی ضرورت پربھی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 1530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1530/اکو-سربراہان-کا-ایران-کے-دارالحکومت-تھران-میں-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org