QR CodeQR Code

پاکستان کی سلامتی کے لئے امریکا سب سے بڑا خطرہ ہے،گیلپ سروے

19 Nov 2009 09:17

تازہ ترین سروے کے مطابق ستاون فیصد پاکستانی امریکا کو ملکی سلامتی کے لئے بھارت اور طالبان سے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔گیلیپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت کا ماننا ہے کہ امریکہ ملک کے لئے بھارت اور طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے


اسلام آباد:تازہ ترین سروے کے مطابق ستاون فیصد پاکستانی امریکا کو ملکی سلامتی کے لئے بھارت اور طالبان سے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔گیلیپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت کا ماننا ہے کہ امریکہ ملک کے لئے بھارت اور طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے۔ ستاون فیصد لوگوں نے امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔بھارت کو سب سے بڑا خطرہ قرار دینے والوں کی تعداد اٹھارہ فیصد تھی جبکہ طالبان کو گیارہ فیصد پاکستانیوں نے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا۔ پاکستانیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ اگر امریکہ شدت پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے تو اس کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 15328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15328/پاکستان-کی-سلامتی-کے-لئے-امریکا-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہے-گیلپ-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org