QR CodeQR Code

انتہاپسندی اور فرقہ واريت کا خاتمہ اولين ترجيح ہے، آئی جی پنجاب

15 Apr 2012 00:06

اسلام ٹائمز: سرگودھا ميں پوليس دربار ميں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پوليس پنجاب کا کہنا تھا کہ افسر اور جوان ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کيلئے سينہ سپر ہو جائيں۔


اسلام ٹائمز۔ آئي جي پوليس پنجاب حبيب الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے جرائم، مذہبي انتہا پسندي، فرقہ واريت کے خاتمے اور اغوا برائے تاوان کي وارداتيں کنٹرول کرنا پہلي ترجيح ہے۔ سرگودھا ميں پوليس دربار ميں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پوليس پنجاب حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ افسر اور جوان ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کيلئے سينہ سپر ہو جائيں۔ انہوں نے سرگودھا ريجن ميں اغواء برائے تاوان کي وارداتوں کو کچلنے پر ڈي پي او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کي کوششوں کو سراہا۔ آئي جي کا کہنا تھا کہ پوليس فورس کے اندر احتساب کا عمل جاري ہے، ايماندار اور کرائم فائٹر کي حوصلہ افزائي اور رشوت خوروں و بزدلوں کو کسي قسم کا تحفظ نہ ديا جائے۔


خبر کا کوڈ: 153304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153304/انتہاپسندی-اور-فرقہ-واريت-کا-خاتمہ-اولين-ترجيح-ہے-آئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org