0
Sunday 15 Apr 2012 00:06

انتہاپسندی اور فرقہ واريت کا خاتمہ اولين ترجيح ہے، آئی جی پنجاب

انتہاپسندی اور فرقہ واريت کا خاتمہ اولين ترجيح ہے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئي جي پوليس پنجاب حبيب الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے جرائم، مذہبي انتہا پسندي، فرقہ واريت کے خاتمے اور اغوا برائے تاوان کي وارداتيں کنٹرول کرنا پہلي ترجيح ہے۔ سرگودھا ميں پوليس دربار ميں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پوليس پنجاب حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ افسر اور جوان ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کيلئے سينہ سپر ہو جائيں۔ انہوں نے سرگودھا ريجن ميں اغواء برائے تاوان کي وارداتوں کو کچلنے پر ڈي پي او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کي کوششوں کو سراہا۔ آئي جي کا کہنا تھا کہ پوليس فورس کے اندر احتساب کا عمل جاري ہے، ايماندار اور کرائم فائٹر کي حوصلہ افزائي اور رشوت خوروں و بزدلوں کو کسي قسم کا تحفظ نہ ديا جائے۔
خبر کا کوڈ : 153304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش