QR CodeQR Code

امریکہ سے تعلقات کی نئی مجوزہ پالیسی، وفاقی کابينہ کی دفاعی کميٹی کا اجلاس طلب

17 Apr 2012 09:21

اسلام ٹائمز: کميٹی ان پارليمانی سفارشات پر غور کرے گی جن کي سينيٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس نے گزشتہ ہفتے منظوري دی تھی، سفارشات پر مبنی پارليمانی قرارداد ميں امريکا اور نيٹو سے تعلقات کي نئی پاليسی کیلئے حکومت کو گائيڈ لائنز دی گئی ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقي کابينہ کي دفاعي کميٹي کا اجلاس آج شام ہو گا، اس ميں امريکا سے تعلقات کي نئي مجوزہ پاليسي، نيٹو کي معطل سپلائي روٹ سے متعلق غور کيا جائے گا۔ ذرائع نے بتايا ہے کہ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کابينہ کي دفاعي کميٹي کا اجلاس آج شام ، اسلام آباد ميں طلب کيا ہے، وزيراعظم کي زير صدارت ہونے والے اس اجلاس ميں کميٹي کے ارکان فوجي سربراہان، وفاقي وزراء شريک ہوں گے، کميٹي ان پارليماني سفارشات پر غور کرے گي جن کي سينيٹ اور قومي اسمبلي کے مشترکہ اجلاس نے گزشتہ ہفتے منظوري دي تھي، سفارشات پر مبني پارليماني قرارداد ميں امريکا اور نيٹو سے تعلقات کي نئي پاليسي کے لئے حکومت کو گائيڈ لائنز دي گئي ہيں، حکومت نے گزشتہ برس سے مہمند ايجنسي کي سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو حملے کے بعد افغانستان کيلئے پاکستان کے راستے نيٹو کے سپلائي روٹ کو احتجاجاً بند کر رکھا ہے، اس کي بحالي کيلئے امريکا اور مغربي ممالک، مسلسل مطالبہ کر رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 154000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154000/امریکہ-سے-تعلقات-کی-نئی-مجوزہ-پالیسی-وفاقی-کابينہ-دفاعی-کميٹی-کا-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org