0
Tuesday 17 Apr 2012 09:21

امریکہ سے تعلقات کی نئی مجوزہ پالیسی، وفاقی کابينہ کی دفاعی کميٹی کا اجلاس طلب

امریکہ سے تعلقات کی نئی مجوزہ پالیسی، وفاقی کابينہ کی دفاعی کميٹی کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ وفاقي کابينہ کي دفاعي کميٹي کا اجلاس آج شام ہو گا، اس ميں امريکا سے تعلقات کي نئي مجوزہ پاليسي، نيٹو کي معطل سپلائي روٹ سے متعلق غور کيا جائے گا۔ ذرائع نے بتايا ہے کہ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کابينہ کي دفاعي کميٹي کا اجلاس آج شام ، اسلام آباد ميں طلب کيا ہے، وزيراعظم کي زير صدارت ہونے والے اس اجلاس ميں کميٹي کے ارکان فوجي سربراہان، وفاقي وزراء شريک ہوں گے، کميٹي ان پارليماني سفارشات پر غور کرے گي جن کي سينيٹ اور قومي اسمبلي کے مشترکہ اجلاس نے گزشتہ ہفتے منظوري دي تھي، سفارشات پر مبني پارليماني قرارداد ميں امريکا اور نيٹو سے تعلقات کي نئي پاليسي کے لئے حکومت کو گائيڈ لائنز دي گئي ہيں، حکومت نے گزشتہ برس سے مہمند ايجنسي کي سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو حملے کے بعد افغانستان کيلئے پاکستان کے راستے نيٹو کے سپلائي روٹ کو احتجاجاً بند کر رکھا ہے، اس کي بحالي کيلئے امريکا اور مغربي ممالک، مسلسل مطالبہ کر رہے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 154000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش