QR CodeQR Code

پاکستانی فوج کے سربراہ کے سياچن سے متعلق بيان کا خيرمقدم کرتے ہيں، پالم راجو

19 Apr 2012 16:57

اسلام ٹائمز: بھارتی ٹی وی کے مطابق وزير مملکت برائے دفاع نے کہا ہے کہ انھيں يہ جان کر خوشی ہوئي ہے کہ پاکستان کو سياچن ميں فوجيوں کو درپيش مشکلات کا اندازہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی فوج کے سربراہ کے سياچن سے متعلق بيان کا خير مقدم کرتے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان کے سیاچن کے مسئلے پر مذاکرات کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع پالم راجو نے کہا کہ پاکستان کا بیان خوش آئند ہے اور پاکستان کا چیلنج کو سمجھ لینا خوشی کی بات ہے۔ سیاچن پر دو سو سے بھی زائد چیک پوسٹس پر پاکستان اور بھارت کی دس بٹالین فوجیں موجود ہیں جن کو وہاں رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کو سالانہ اربوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارت نے سياچن سے فوج بلوانے سے متعلق آرمي چيف اشفاق پرويز کياني کے بيان کا خير مقدم کيا ہے۔ بھارتي ٹي وي کے مطابق وزير مملکت برائے دفاع نے کہا ہے کہ انھيں يہ جان کر خوشي ہوئي ہے کہ پاکستان کو سياچن ميں فوجيوں کو درپيش مشکلات کا اندازہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کي فوج کے سربراہ کي سياچن سے متعلق بيان کا خير مقدم کرتے ہيں۔ گزشتہ روز آرمي چيف اشفاق پرويز کياني نے گياري سيکٹر کے دورے کے بعد ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سياچن سميت تمام تنازعات پر بات ہوني چاہئے، سياچن کا مسئلہ دونوں ملکوں کو مل بيٹھ کر حل کرنا چاہے۔


خبر کا کوڈ: 154773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154773/پاکستانی-فوج-کے-سربراہ-سياچن-سے-متعلق-بيان-کا-خيرمقدم-کرتے-ہيں-پالم-راجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org