0
Thursday 19 Apr 2012 16:57

پاکستانی فوج کے سربراہ کے سياچن سے متعلق بيان کا خيرمقدم کرتے ہيں، پالم راجو

پاکستانی فوج کے سربراہ کے سياچن سے متعلق بيان کا خيرمقدم کرتے ہيں، پالم راجو
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان کے سیاچن کے مسئلے پر مذاکرات کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع پالم راجو نے کہا کہ پاکستان کا بیان خوش آئند ہے اور پاکستان کا چیلنج کو سمجھ لینا خوشی کی بات ہے۔ سیاچن پر دو سو سے بھی زائد چیک پوسٹس پر پاکستان اور بھارت کی دس بٹالین فوجیں موجود ہیں جن کو وہاں رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کو سالانہ اربوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارت نے سياچن سے فوج بلوانے سے متعلق آرمي چيف اشفاق پرويز کياني کے بيان کا خير مقدم کيا ہے۔ بھارتي ٹي وي کے مطابق وزير مملکت برائے دفاع نے کہا ہے کہ انھيں يہ جان کر خوشي ہوئي ہے کہ پاکستان کو سياچن ميں فوجيوں کو درپيش مشکلات کا اندازہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کي فوج کے سربراہ کي سياچن سے متعلق بيان کا خير مقدم کرتے ہيں۔ گزشتہ روز آرمي چيف اشفاق پرويز کياني نے گياري سيکٹر کے دورے کے بعد ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سياچن سميت تمام تنازعات پر بات ہوني چاہئے، سياچن کا مسئلہ دونوں ملکوں کو مل بيٹھ کر حل کرنا چاہے۔
خبر کا کوڈ : 154773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش