QR CodeQR Code

پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں، ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

23 Apr 2012 15:27

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق پولیس نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں، فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقے اور اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مار کارروائیوں میں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، تمام گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی نمبر 1 اور مہران ٹاؤن میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ لانڈھی میں کارروائی کے دوران پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تمام گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں، فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقے اور اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مار کارروائیوں میں ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ اس سے قبل پولیس نے رضویہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 155882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155882/پولیس-کا-ٹارگٹڈ-آپریشن-اور-چھاپہ-مار-کاروائیاں-ڈیڑھ-درجن-سے-زائد-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org