QR CodeQR Code

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائیگا، ڈاکٹر ایرا ہلفنڈ

25 Apr 2012 23:36

اسلام ٹائمز: موصوف نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اگرچہ جنوبی ایشیا ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ محدود بھی رہی تو اس کے عالمی ماحول پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ایک ادارے کی تحقیقی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائے گا، عالمی موسمی ماحول تباہ اور خوراک کی پیداوار گر کر صرف 21 فیصد رہ جائے گی، شکاگو میں انٹرنیشنل فزیشن فار پروینشن آف نیو کلیئر وار کے ڈاکٹر ایرا ہلفنڈ نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اگرچہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ محدود بھی رہی تو اس کے عالمی ماحول پر انتہائی خطرناک اثرات پڑیں گے، مہلک ایٹمی جنگ سے عالمی موسمی ماحول تباہ ہوجائے گا اور خوراک کی پیداوار گر کر صرف 21 فیصد رہ جائے گی، ایٹمی جنگ کے اثرات چین اور امریکا پر بھی مرتب ہوں گے۔ جس سے دنیا میں قحط پڑ جائے گا کیونکہ چین اور امریکا خوراک کے دو بڑے پیداواری ملک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 156400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156400/پاک-بھارت-ایٹمی-جنگ-ہوئی-دنیا-میں-قحط-پڑ-جائیگا-ڈاکٹر-ایرا-ہلفنڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org